پاکستان تازہ ترین

معاہدے کا جادو چل گیا!ایرانی ریال کی قیمت آسمان کو چھونے لگی، 4 دن میں 2 کھرب کی ریکارڈ خریدوفروخت

معاہدے کا جادو چل گیا!ایرانی ریال کی قیمت آسمان کو چھونے لگی، 4 دن میں 2 کھرب کی ریکارڈ خریدوفروخت

ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے بعد پاکستانی مارکیٹ میں ایرانی ریال کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں صرف چار روز کے دوران 2 کھرب ایرانی ریال کی خرید و فروخت ریکارڈ کی گئی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کے مطابق معاہدے کے پہلے روز 40 ارب ایرانی ریال کی خریداری ریکارڈ ہوئی تھی، تاہم مثبت پیش رفت کے تسلسل کے باعث چار دنوں میں مجموعی خرید و فروخت 2 کھرب ریال تک پہنچ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کار اور بڑے ٹریڈرز مستقبل میں مزید منافع کی توقع پر ایرانی ریال کی خریداری کر رہے ہیں، جس کے باعث اس کی طلب اور قیمت دونوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق چند روز قبل ایک ہی دن میں ایک کروڑ ایرانی ریال کی قیمت میں تقریباً 1500 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ایک کروڑ ایرانی ریال کی مالیت بڑھ کر 4000 روپے تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات میں بہتری اور مثبت پیش رفت برقرار رہی تو ایرانی ریال کی قدر میں مزید استحکام اور اضافے کا امکان ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image