معاہدے کے بعد ایران کا پہلا بڑا بیان، دنیا کی نظریں جم گئیں پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین دنیا

معاہدے کے بعد ایران کا پہلا بڑا بیان، دنیا کی نظریں جم گئیں

معاہدے کے بعد ایران کا پہلا بڑا بیان، دنیا کی نظریں جم گئیں

معاہدے کے بعد ایران کا پہلا بڑا بیان، دنیا کی نظریں جم گئیں

 ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ اگر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی یا غیر ضروری مطالبات سامنے آئے تو ایران سخت اور فیصلہ کن ردعمل دے گا۔

محمد باقر قالیباف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ سپریم لیڈر نے معاہدے کی شقوں اور شرائط پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری دی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ اگر مخالف فریق کی جانب سے بد نیتی، وعدہ خلافی یا حد سے تجاوز کرنے والے مطالبات سامنے آئے تو دشمن کو جواب دینے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران ایک بار سبق سکھایا جا چکا ہے، اگر کوئی دوبارہ اسی راستے پر چلنے کی کوشش کرتا ہے تو اس بار اسے اس سے بھی زیادہ سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Exit mobile version