تازہ ترین

سپریم کورٹ کے تمام ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس ڈبل ، نوٹیفکیشن جاری

سپریم کورٹ کے تمام ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس ڈبل ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصداضافہ کردیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ کے ملازمین کی یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، گریڈ ایک سے 6 تک کا الاؤنس 6 ہزار سےبڑھا کر 12 ہزار روپے کردیا گیا اور گریڈ 7 سے 10 تک کا الاؤنس 8 ہزار سے بڑھا کر 16 ہزار روپے مقرر کردیا گیا۔
سپریم کورٹ کے گریڈ 11 سے15 تک کے ملازمین کا الاؤنس 10 ہزار سے بڑھ کر 20، گریڈ 16 کے افسران کا الاؤنس 12 ہزار سے بڑھا کر 24 ہزار روپے، گریڈ 17 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 15 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار جب کہ گریڈ 18 کے افسران کا الاؤنس 18 ہزار سے بڑھ کر 36 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔اسی طرح گریڈ 19 کے افسران کا الاؤنس 21 ہزار سے بڑھا کر 42 ہزار ، گریڈ 20 کے افسران کا الاؤنس 24 ہزار سے بڑھا کر 48 ہزار، گریڈ 21 اور اس سے اوپر کے افسران کا الاؤنس 30 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی الاؤنس میں گیس اور بجلی کے اخراجات شامل ہیں، اضافی اخراجات مالیاتی سال 2027-2026 کےمنظور شدہ بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image