پاکستان تازہ ترین

کشمیر پر بھارتی سازش بے نقاب، ریاست مخالف عناصر کا اصل چہرہ سامنے آگیا

*اہم سیکیورٹی بریفنگ*‼️

*کشمیر تکمیلِ پاکستان کا نامکمل حصہ ہے.*
1948 میں لڑی جانے والی جنگ پاکستانی فوج، کشمیریوں اور قبائل نے مل کر لڑی. کشمیر پر اب تک 5 جنگیں ہوچکی ہیں۔ سیکورٹی ذرائع

*کشمیر بنے گا پاکستان* اور *ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے* جیسے نعرے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے موقف کے غماز ہیں۔ سیکورٹی ذرائع

مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد ترقی اور سبسڈی مقبوضہ کشمیر کے غیور مسلمانوں کے جذبات کو نہیں خرید سکتی ہے۔ سیکورٹی ذرائع

آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے اور قانونی رخنے وہاں کے مسلمانوں کے حق خود ارادیت کو ختم نہیں کرسکتے۔ سیکورٹی ذرائع

اس وقت مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب بڑی فوجی چھاؤنی ہے، وادی کے لوگ اضطراب کا شکار ہیں لیکن وہ اب بھی پوری طرح تیار اور یکسو ہیں کہ کشمیر کا حل بھارت کے پاس نہیں ہے۔ سیکورٹی ذرائع

مقبوضہ کشمیر میں اپنی ناکامی کو چھپانے کی غرض سے بھارت آزاد کشمیر میں آگ لگانے کی کوشش کررہا ہے۔ سیکورٹی ذرائع

نام نہاد حقوق کی تحریک کے پیچھے مذموم مقاصد اور اسکا اصل چہرہ اب عیاں ہوچکا ہے۔ سیکورٹی ذرائع

پاکستان کی قیادت کی اولین ترجیح ہمیشہ بات چیت اور مذاکرات ہوتے ہیں۔ دو سال سے کشمیر میں مذاکرات کئے گئے جو سہولیات مانگی دیں گئیں۔ سیکورٹی ذرائع

پاکستان کی حکومت جمہوری ہے اور جو کسی بھی مسئلہ کو سب سے پہلے مذاکرات اور بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ سیکورٹی ذرائع

عوامی ایکشن کمیٹی شروع میں عوامی مسائل کو لے کر نکلی، ریاست نے اسوقت بھی ان میں چھپے عناصر کو بھانپ لیا تھا اور جانتی تھے کہ یہ بعد اذاں expose ہو جائینگے۔ سیکورٹی ذرائع

مظاہرین میں چُھپے کئی کردار اور انکے اصل مقاصد کُھل کر سامنے آچکے ہیں اور اُن سے قانون کے مطابق ہی نمٹا جائے گا۔ سیکورٹی ذرائع

حکومت آزاد جمووکشمیر نے جمہوری اور مصلحت پسندانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کو تمام مراحل میں ساتھ ملانے کی کوشش کی۔ سیکورٹی ذرائع

عوامی ایکشن کمیٹی نے ان تمام اقدامات کے برعکس اپنی فطرت کے مطابق تشدد اور جلاؤ گھیراو کا راستہ اپنایا اور عوام کو نفرت انگیز اور اشتعال انگیز اقدامات کی طرف راغب کیا۔ سیکورٹی ذرائع

اس سلسلے میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے فیصلے کو بھی پس پشت ڈالتے ہوئے تشدد کی راہ ترک نہیں کی اور مسلسل ریاست مخالف جذبات کو ابھارا۔ سیکورٹی ذرائع

بارہ سیٹیں آئین اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے منسلک ہیں اور کوئی بھی جھتہ یا مسلح گروہ زور کی بنیاد پر اپنا فیصلہ نہیں منوا سکتا۔ سیکورٹی ذرائع

ریاست کو کسی قسم کا ابہام نہیں کہ تشدد اور انتشار کا راستہ اختیار کرنے والوں کو کیسے نپٹا جائے گا۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نے دی جاسکتی۔ اگر کوئی نام نہاد حقوق کی جنگ کی آڑ میں بیرونی ایجنڈے پر ریاستی رٹ کو چیلنج کرے گا تو قانون اپنی راہ اختیار کرنے میں حق بجانب ہوگا۔ سیکورٹی ذرائع

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image