وزراء کا پیٹرول کوٹہ 400 لیٹر سے کم کرکے 200 لیٹر ماہانہ کر دیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور حکومت قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس کوٹے پر بھی اعتراض ہو تو حکومت اسے مزید کم کرنے پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔ حکومت مختلف وزارتوں اور اداروں میں بھی غیر ضروری اخراجات کم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

Leave feedback about this