پاکستانی ٹی وی و فلم کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہےکہ ذہنی صحت پر بات کرتے ہوئے لوگ اب بھی شرم محسوس کرتے ہیں اس لیے ہمیں دماغی امراض سے متعلق آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے۔
لندن میں برٹش ایشین ٹرسٹ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے یہ بات کہی۔
ماہرہ خان کا تھاکہ ذہنی امراض بھی دیگر بیماریوں کی طرح ہیں، معاشرے میں ہراسانی اور تشدد کے واقعات قابلِ مذمت ہیں، مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا اور ذمے داروں کو مثال بنانا ضروری ہے۔
اداکارہ نے شاہ چارلس سے ملاقات کا احوال بھی بتایا اور کہا ‘ برطانیہ کے شاہ چارلس کی ٹرسٹ سرگرمیوں میں شرکت اہم ہے، میری شاہ چارلس سے بہت اچھی بات چیت ہوئی، انہوں نے میرا شکریہ ادا کیا جو میں برٹش ایشین ٹرسٹ کے ساتھ کام کرتی ہوں، وہ بہت چارمنگ شخصیت ہیں’۔
ماہرہ نے بتایا کہ ‘انہوں نے اس کام میں کافی دلچسپی ظاہر کی، وہ مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ سب کیسا جارہا ہے، انہیں پتا تھا میں سماجی طور پر کیا کرتی ہوں’۔
