گرمی سے تنگ عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بادل برسنے کو تیار، محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کر دی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین موسم

گرمی سے تنگ عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بادل برسنے کو تیار، محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

گرمی سے تنگ عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بادل برسنے کو تیار، محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

گرمی سے تنگ عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بادل برسنے کو تیار، محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کی نوید سنا دی۔ ساتھ ہی نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 11 سے 13 جون کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ 11 سے 13 جون کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کی توقع ہے، جبکہ خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے  بیشتر علاقے بھی بادل برسنے کی امید ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ کہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں۔  متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کےمطابق 11 سے 13 جون تک پنجاب کےبیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے،جبکہ مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے،راولپنڈی،مری،اٹک، جہلم، چکوال،بھکر، لیہ اور فیصل آباد سمیت کئی اضلاع میں بارش متوقع ہے،لاہور، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ اور گردونواح میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا میں کل جمعرات سے 13 جون تک صوبے کے بیشتر اضلاع  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔جس سے پہاڑی علاقوں میں فلش فلڈ اور پشاور ،مردان اور نوشہرہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں تیز بارش اور  ژالہ باری متوقع ہے۔اسی طرح میدانی علاقوں میں بارش اور آندھی کا امکان ہے۔بارشوں کے باعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں فلیش فلڈنگ ،پشاور، مردان اور نوشہرہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Exit mobile version