یہ تو پھر ہونا ہی تھا !پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا گلگت بلتستان میں مل کر حکومت بنانےکا فیصلہ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

یہ تو پھر ہونا ہی تھا !پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا گلگت بلتستان میں مل کر حکومت بنانےکا فیصلہ

یہ تو پھر ہونا ہی تھا !پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا گلگت بلتستان میں مل کر حکومت بنانےکا فیصلہ

یہ تو پھر ہونا ہی تھا !پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا گلگت بلتستان میں مل کر حکومت بنانےکا فیصلہ

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا گلگت بلتستان میں مل کر حکومت بنانےکا فیصلہ، پی پی حکومت کو کابینہ میں 60 فیصد جبکہ ن لیگ کو 40 فیصد حصہ ملے گا، وزیر اعلٰی پیپلز پارٹی کا ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت میں اتحادی پیپلزپارٹی اور ن لیگ گلگت بلتستان میں بھی اتحادی بنیں گے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے گلگت بلتستان میں مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جی بی میں پی پی کا ن لیگ سے اتحاد پی ڈی ایم طرز پر ہو گا۔ گلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ پی پی اور گورنر ن لیگ کا ہو گا جب کہ اتحادی حکومت میں وزارتوں کی تقسیم کا 60 اور 40فیصد کا فارمولا ہو گا۔ دوسری جانب گلگت بلتستان کی 24 میں سے 17 نشستوں کے سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں۔

نتائج کے مطابق پیلزپارٹی7، آزاد امیدوار5، ن لیگ 4 اور ایم ڈبلیو ایم ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہے

Exit mobile version