کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر اور خواجہ مہران کی آڈیو کال لیک، ہوشربا انکشافات تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر اور خواجہ مہران کی آڈیو کال لیک، ہوشربا انکشافات

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر اور خواجہ مہران کی آڈیو کال لیک، ہوشربا انکشافات

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر اور خواجہ مہران کی آڈیو کال لیک، ہوشربا انکشافات

مظفرآباد،کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر اور خواجہ مہران کی آڈیو کال لیک، ہوشربا انکشافات، لیک کال سے واضح ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مقصد پرتشدد حملے کر کے مذموم مقاصد حاصل کرنا تھا شوکت میر اور خواجہ مہران کی آڈیو کال سے واضح ہے کہ راولاکوٹ میں دہشتگرد حملے اور لاشیں گرانےکی پیشگی منصوبہ بندی کی جارہی تھی منظر عام پر آنے والی آڈیو کال میں شوکت نواز میر نے کہا کہ؛جب تک راولاکوٹ میں بڑے پیمانےپر پرتشدد حملے اور لڑائی نہیں ہوتی ہم مظفرآباد اور میر پور میں کچھ نہیں کر پائیں گے منصوبے پرعمل درآمد کیلئے راولاکوٹ میں سیکیورٹی فورسز کی تعداد کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے، شوکت نواز میرخواجہ مہران نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز راولاکوٹ میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے موجود ہیں میں پھر یہ بات دہرا رہاہوں کہ جب تک راولاکوٹ میں پرتشدد حملے اور لڑائی نہیں ہو گی ہم کچھ نہیں کر پائیں گے، شوکت نواز میرماہرین کے مطابق؛منظر عام پر آنےوالی آڈیو کال سے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مذموم عزائم واضح طور پر سامنے آ چکےہیں کال ثابت کرتی ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر حکومت کی جانب سے پابندی کا فیصلہ بالکل درست ہے، ماہریناس سے یہ بات بھی واضح ہوتی ہے کہ حقیقت میں یہ کلعدم ٹولہ عوامی مسائل کی محض آڑ لے رہا تھا تاکہ ان کے مذموم مقاصد کے لئے زیادہ سے زیادہ نوجوان اور عوام ان کے ساتھ شامل ہو شروع سے ہی یہ عوامی مسائل کی آڑ میں آزاد جموں اور کشمیر میں دنگا فساد پیدا کرنا چاہتے تھے یہی وجہ تھی کہ زیادہ تر ایجنڈا پوائنٹس پر رضامندی کے باوجود اس ٹولے کا اصرار تھا کہ 9 جون کو احتجاجی مارچ ہو کر ہی رہے گا کالعدم ایکشن کمیٹی کا مقصد اس آڑ میں راولاکوٹ سے مظفرآباد اور میرپور تک فورسز پر حملے کرنا ،آگ لگانا اور لاشوں کا کھیل کھیلنا ہے ، ماہرین حکومت کو انتشاری ٹولے سے کوئی رعایت نہیں کرنی چاہیے اور تمام پرتشدد عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جانا چاہیئے

Exit mobile version