عالمی منڈی میں تیل پھر مہنگا، پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں پر کیا اثر پڑے گا؟ جانئے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

عالمی منڈی میں تیل پھر مہنگا، پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں پر کیا اثر پڑے گا؟ جانئے

عالمی منڈی میں تیل پھر مہنگا، پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں پر کیا اثر پڑے گا؟ جانئے

عالمی منڈی میں تیل پھر مہنگا، پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں پر کیا اثر پڑے گا؟ جانئے

ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی توانائی منڈیوں پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں، جہاں خام تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکی خام تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) کی قیمت میں 3.13 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد یہ 93 ڈالر 67 سینٹ فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت بھی 2.50 فیصد اضافے کے بعد 95 ڈالر 59 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی سرمایہ کاروں اور توانائی کی منڈیوں میں بے یقینی پیدا کر دی ہے، جس کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران اور اسرائیل کے درمیان صورتحال مزید سنگین ہوئی تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، جس کے اثرات دنیا بھر میں ایندھن اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی مرتب ہونے کا امکان ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ تیل درآمد کرنے والے ممالک کے لیے اضافی مالی دباؤ کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ مہنگائی کی نئی لہر کے خدشات بھی جنم لے سکتے ہیں۔

Exit mobile version