جنوبی وزیرستان، زمین کے تنازع پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

جنوبی وزیرستان، زمین کے تنازع پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی

جنوبی وزیرستان، زمین کے تنازع پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی

جنوبی وزیرستان، زمین کے تنازع پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی

جنوبی وزیرستان لوئر میں تھانہ توئی خلہ کی حدود میں واقع علاقے گل کچ میں اراضی کے دیرینہ تنازع پر دو فریقین کے درمیان خونی تصادم میں چار افراد جاں بحق دو شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق سلیمان خیل قبیلے سے ہے۔

واقعے کے فوری بعد زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی، تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے وانا ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ پولیس نے واقعے کو روکنے کے لیے بروقت اور مناسب اقدامات نہیں کیے۔

دوسری جانب مقامی پولیس کا موقف ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس پورے معاملے کی تمام پہلوؤں سے باریک بینی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Exit mobile version