مرحوم اداکار شفیع محمد شاہ کی بیٹی انتقال کر گئیں پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

مرحوم اداکار شفیع محمد شاہ کی بیٹی انتقال کر گئیں

مرحوم اداکار شفیع محمد شاہ کی بیٹی انتقال کر گئیں

مرحوم اداکار شفیع محمد شاہ کی بیٹی انتقال کر گئیں

لیجنڈ اداکار شفیع محمد شاہ کی بیٹی ارسلنہ محمد شاہ انتقال کر گئیں، اہل خانہ و شوبز میں سوگ

پاکستان ٹیلی ویژن کے نامور اور لیجنڈ اداکار شفیع محمد شاہ کی صاحبزادی ارسلنہ محمد شاہ انتقال کر گئیں، جس کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ارسلنہ محمد شاہ اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال کی خبر ان کی بہن نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے دی، جس کے بعد اہل خانہ، دوستوں اور شوبز انڈسٹری میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

اہل خانہ کے مطابق ارسلنہ ہر فرد کے ساتھ احترام اور محبت سے پیش آتی تھیں اور خاموشی سے ضرورت مندوں کی مدد کرنے میں پیش پیش رہتی تھیں۔ خاندانی بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں بے شمار لوگوں کے دل جیتے اور ہمیشہ دوسروں کی بھلائی کو ترجیح دی۔

ان کے انتقال سے خاندان ایک شفیق بہن اور ہمدرد شخصیت سے محروم ہو گیا ہے، جبکہ مداحوں اور اہل خانہ کی جانب سے ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔

Exit mobile version