ادارتی پسند

حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا اعلان کردیا

حکومت نے چھوٹے دکان داروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا اعلان کردیا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے دکانداروں کی مشاورت اور مطالبے کیساتھ اسکیم لائی جارہی ہے، ٹیکس دہندگان ٹیکس میں آسانی چاہتے ہیں۔

وزیرمملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اسکیم کا اطلاق ان دکانداروں پر ہوگا جن کی سالانہ فروخت 20 کروڑ  یا اس سے کم ہے۔

بلال اظہرکیانی نےکہا کہ ایک صفحےکا فارم ہے جس پر دکاندار اپنے مال کی فروخت درج کریں گے، دکاندار کو کم از کم 25 ہزار روپے نقد جمع کرانا ہونگے، اگر دکاندار کے ٹرن اوور کی مقدار زیادہ ہوگی تو  اس حساب سے ایک فیصد ٹیکس ہوگا، ایک فیصد اس میں فکس ٹیکس ہوگا، ود ہولڈنگ ٹیکس اگر پہلے سے کٹا ہوا ہے تو وہ اس میں ایڈجسٹ ہوگا۔

بلال اظہرکیانی نے یہ بھی کہا کہ مشاورت اور  انجمن تنظیم تاجران کے مطالبے  پر حکومت یہ اسکیم لارہی ہے، جو بھی دکاندار  اس اسکیم میں شامل ہونا چاہتا ہے وہ فارم بھرے.

بلال اظہر کیانی نےکہا جو دکاندار  اس اسکیم میں آئےگا اسے ایف بی آر کی طرف سے ایک پلیٹ ملے گی، اس پلیٹ پر دکاندار کا نام،دکان کا نام اور دیگر تفصیلات ہوں گی، اس اسکیم میں نان فائلر  اور  فائلر دکاندار بھی شامل ہوسکتے ہیں۔

وزیر مملکت بلال اظہرکیانی کا کہنا تھا کہ اس اسکیم سے مستفید ہونے کیلئے ٹیکس کی ادائیگی کم از کم پچھلے سال جتنی ہونی چاہیے، جو بھی دکاندار  اس اسکیم میں آئیں گے انہیں پوائنٹ آف سیل (پی او  ایس) سے استثنا مل جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image