عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہےجس کے بعد برینٹ اور امریکی خام تیل کی قیمتیں نیچے آگئی ہیں۔

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 2.70 فیصد کمی کے بعد 95.17 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت میں بھی 2.60 فیصد کمی ہوئی ہےجس کے بعد اس کی نئی قیمت 93.50 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

تیل کی قیمتوں میں یہ کمی ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب چند روز قبل ہی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد سے زائد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

اس حالیہ اضافے کے دوران امریکی خام تیل 7.93 فیصد بڑھ کر 93 ڈالر 82 سینٹس فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اسی طرح برطانوی خام تیل بھی 6.39 فیصد اضافے کے بعد 96 ڈالر 94 سینٹس اور ماربن کروڈ 7 فیصد اضافے سے 96 ڈالر 48 سینٹس فی بیرل تک جا پہنچا تھا۔

خام تیل کے ساتھ ساتھ عالمی مارکیٹ میں نیچرل گیس کی تجارت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس وقت گیس 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت جلد گیس صارفین کے لیے خوشخبری کا اعلان کر سکتی ہے جس کے تحت مقامی سطح پر پیدا ہونے والی سستی گیس کی بنیاد پر نرخوں میں کمی یا نئی قیمتوں کا تعین کیا جا سکتا ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ حالیہ عالمی حالات اور خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی سپلائی میں وقتی مشکلات آئیں، جس کے بعد بجلی کے شعبے میں مقامی گیس کے استعمال کو بڑھایا گیا تاکہ توانائی کا نظام بلا تعطل چلتا رہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی گیس کی قیمت تقریباً 2 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ درآمدی ایل این جی کی لاگت ساڑھے تین ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ جاتی ہے، جس کے باعث حکومت کے لیے نسبتاً سستی گیس استعمال کرنے کا موقع پیدا ہوا۔

علی پرویز ملک نے مزید بتایا کہ مقامی گیس کی نئی قیمتوں اور پالیسی کے حوالے سے ایک سمری وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی، اور کابینہ کی منظوری کے بعد اس پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا اور عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ مشکل حالات کے دوران ملک کی گیس ضروریات پوری کرنے کے لیے مقامی پیداوار میں اضافہ کیا گیا، اور روزانہ تقریباً 40 کروڑ مکعب فٹ اضافی گیس سسٹم میں شامل کی گئی، جس سے توانائی کا نظام بہتر انداز میں چلتا رہا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت گیس کے شعبے میں موجود گردشی قرضے کے مسئلے پر بھی کام کر رہی ہے اور اس کے حل کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں تاکہ توانائی کے شعبے کو مالی طور پر مستحکم بنایا جا سکے۔

 

Exit mobile version