محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
لاہور میں صبح سویرے سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے اور درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا، کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے۔
صبح سویرے شہر لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصداورہوا کی رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ریکارڈکی گئی ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری طرف شہرقائدمیں مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہے گا ،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاہے،گرمی کی شدت 35 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت جنوب مغرب سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوا چل رہی ہے
