آزادکشمیرکے علاقے حویلی کہوٹہ میں لوڈر رکشہ کھائی میں گر گیاجس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوس ناک حادثہ حویلی کہوٹہ کے علاقے خورشیدآباد میں پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں ادریس ولد عنایت سکنہ جوکاں اور بلال ولد افتخار سدھن ساکن جوکاں گنجی گلی موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ شاہزیب ولد اورنگزیب خان سدھن سکنہ جوکاں، عاقب ولد ہدایت خان بٹ ساکنہ جوکاں، وقار ریاض قوم سدھن ساکن جوکاں، عمر ولد اقبال خان سدھن اور فیصل ولد اقبال کیانی ساکن کلساں شدید زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی میتیں ڈسٹرکٹ اسپتال کہوٹہ منتقل کر دی گئیں جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایم ایس ٹی پہنچایا گیا،جہاں رات گئے انہیں مزید علاج کے لیے راولاکوٹ اور پھر راولپنڈی ریفر کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔
حادثے کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی فضا سوگوار ہوگئی جبکہ اہل علاقہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
