تازہ ترین دنیا

آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے امریکی آئل ٹینکر پر ایران کا حملہ

آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے امریکی آئل ٹینکر پر ایران کا حملہ

آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے امریکی آئل ٹینکر پر ایران نے حملہ کر دیا۔ روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے وارننگ شاٹس فائر کر کے امریکی جہاز کو واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ روسی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایرانی بندر گاہ بندر عباس کے قریب حملہ کیا ہے جس میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب ایران پر ایک ہفتے میں امریکا نے دوسری بار فضائی حملے کر دیے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ امریکی حملے کا مقصد اپنی افواج اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو لاحق خطرہ ختم کرنا تھا۔ علاوہ ازیں ایرانی میڈیا کے مطابق مشرقی علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنی جانے پر فضائی دفاعی نظام بھی چند منٹ کے لیے فعال کیا گیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image