پہیلیاں حل کرنا انسان کی دماغی صحت کے لیے بہت مفید عمل ہے کیونکہ اس سے دماغ کی ورزش ہوتی ہے۔
اگر آپ کو بھی پہیلیاں حل کرنا پسند ہے تو پھر اوپر دی گئی تصویر کا 5 سیکنڈ میں غور سے جائزہ لے کر یہ بتائیں کہ کونسا خاندان غریب ہے؟
اس طرح کی پہیلیوں کو حل کرنے سے صرف انسان کی ذہانت کا ہی نہیں بلکہ اس کی تنقیدی سوچ اور دباؤ میں بروقت اور درست فیصلے کرنے کی صلاحیت کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
مذکورہ تصویر میں دو خاندان کھانا کھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، ایک خاندان پیزا کھا رہا ہے، جب کہ دوسرے کے کھانے میں سبزیاں اور ریڈ ویلویٹ کیک شامل ہے۔
اس پہیلی کا جواب زیادہ مشکل نہیں ہے بس آپ کو بہت غور سے دونوں خاندانوں کے لائف اسٹائل کا موازنہ کرنا ہے کیونکہ لائف اسٹائل کے فرق میں ہی اس پہیلی کا صحیح جواب موجود ہے۔
جن کو پہیلی کا درست جواب نہیں ملا، انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ نیچے دی گئی تصویر میں صحیح جواب کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔
اس تصویر میں موجود خاندان (A) غریب ہے، کیونکہ اس خاندان کے تمام افراد ہاتھ سے پیزا کھا رہے ہیں اور بچہ کھانا کھاتے ہوئے ایک سادہ سے کھلونے سے کھیل رہا ہے جب کہ تصویر میں موجود دوسرے خاندان کے لوگ چمچ اور کانٹے سے سبزیاں کھاتے نظر آ رہے ہیں، کھانے کی میز پر ریڈ ویلویٹ کیک بھی پڑا ہوا ہے اور بچہ کھانا کھاتے ہوئے اسمارٹ فون بھی استعمال کر رہا ہے۔

Leave feedback about this