پاکستان میں ایرانی ریال کی قیمت کو پر لگ گئے،نئی قیمت سامنے آگئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

پاکستان میں ایرانی ریال کی قیمت کو پر لگ گئے،نئی قیمت سامنے آگئی

پاکستان میں ایرانی ریال کی قیمت کو پر لگ گئے،نئی قیمت سامنے آگئی

پاکستان میں ایرانی ریال کی قیمت کو پر لگ گئے،نئی قیمت سامنے آگئی

پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں ایک کروڑ ایرانی ریال کا بنڈل اس وقت 8 ہزار سے 10 ہزار پاکستانی روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کراچی، کوئٹہ اور لاہور کی غیر رسمی اوپن مارکیٹوں میں ایرانی ریال کی مانگ میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جس کے باعث اس کی قیمت بین الاقوامی ریٹ کے مقابلے میں کہیں زیادہ سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 10 ملین یعنی ایک کروڑ ایرانی ریال کا بنڈل 8 ہزار سے 10 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ ایک ہزار پاکستانی روپے کے عوض تقریباً 10 لاکھ ایرانی ریال حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایرانی ریال کی قیمت میں اس غیر معمولی اضافے کی دو بڑی وجوہات سامنے آ رہی ہیں۔ پہلی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ بڑے سرمایہ کار اور ٹریڈرز مستقبل میں ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ سفارتی پیشرفت یا پابندیوں میں نرمی کی امید پر ریال خرید رہے ہیں، تاکہ مستقبل میں ریال کی قدر بڑھنے کی صورت میں منافع حاصل کیا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق دوسری اہم وجہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ایران کے ساتھ ہونے والی غیر رسمی تجارت ہے، جہاں پیٹرولیم مصنوعات، ایندھن اور اشیائے خوردونوش کی خرید و فروخت میں نقد ایرانی ریال کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ حالیہ ٹرانزٹ قوانین میں نرمی کے بعد اس رجحان میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے۔

کرنسی مارکیٹ کے ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ایرانی ریال عالمی سطح پر ایک غیر مستحکم کرنسی تصور کی جاتی ہے اور مقامی مارکیٹ میں موجود یہ قیمتیں کسی بھی وقت سیاسی یا معاشی تبدیلیوں کے باعث تبدیل ہو سکتی ہیں۔

ماہرین نے خریداروں کو مشورہ دیا ہے کہ جعلی نوٹوں اور مالی نقصان سے بچنے کیلئے صرف رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ ایکسچینج کمپنیوں سے ہی لین دین کیا جائے۔

Exit mobile version