پاکستان تازہ ترین

پولیس کی کارروائی! پشاور سے اغوا کی گئی 11 سالہ بچی کو باحفاظت بازیاب

پولیس کی کارروائی! پشاور سے اغوا کی گئی 11 سالہ بچی کو باحفاظت بازیاب

سندھ کے کچے میں پولیس نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے پشاور سے اغوا کی گئی 11 سالہ بچی حرم سعید کو باحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔

ایس ایس پی کلیم ملک کے مطابق دو روز قبل پشاور سے اغوا ہونے والی بچی کی بازیابی کے لیے کچے کے علاقے کوٹ شاہو میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی کلیم ملک کا کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی کے دوران بھنگلانی گینگ کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگا کر مسمار کر دیا ہے۔

پولیس کے ڈاکوؤں پر مسلسل دباؤ اور گھیراؤ کے باعث ملزمان بچی کو چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

واضح رہے کہ اس کیس کا نوٹس وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی لیا تھا جس کے بعد پولیس نے مغوی کی بازیابی کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے ہنگامی آپریشن شروع کیا تھا۔

ایس ایس پی کلیم ملک نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں تاحال سرچ آپریشن جاری ہے اور بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image