چین کی ایک بار پھر ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

چین کی ایک بار پھر ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت

چین کے کامیاب تجربے پر روس نے دوستی کا حق ادا کر دیا،دنیا کو بڑا اشارہ مل گیا

چین کے کامیاب تجربے پر روس نے دوستی کا حق ادا کر دیا،دنیا کو بڑا اشارہ مل گیا

چین نے ایک بار پھر ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امن کے فروغ اور جنگ کے خاتمے کے لیے منصفانہ اور متوازن ثالثی کا کردار ادا کرنے پر چین پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف 23 سے 26 مئی تک چین کا دورہ کریں گے،  دورے کے دوران چین اور پاکستان کی قیادت دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کرے گی۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ چین، پاکستان کے ساتھ مل کر مشرقِ وسطیٰ میں امن اور استحکام کی جلد بحالی کے لیے مثبت کردار ادا کرے گا۔

Exit mobile version