علی امین گنڈاپور کو بطور وزیراعلیٰ بحال کرنے کیلئے آئینی عدالت میں درخواست دائر پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

علی امین گنڈاپور کو بطور وزیراعلیٰ بحال کرنے کیلئے آئینی عدالت میں درخواست دائر

علی امین گنڈاپور کو بطور وزیراعلیٰ بحال کرنے کیلئے آئینی عدالت میں درخواست دائر

علی امین گنڈاپور کو بطور وزیراعلیٰ بحال کرنے کیلئے آئینی عدالت میں درخواست دائر

علی امین گنڈاپور کو بطور وزیراعلیٰ بحال کرنے کیلئے آئینی عدالت میں درخواست دائر درخواست شیر افضل مروت نے دائر کی،سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا

وفاقی آئینی عدالت میں علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بحالی کی درخواست دائر کردی گئی۔

وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد میں دائر درخواست میں ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ علی امین گنڈاپور کو ڈی نوٹیفائی کرنا غیرقانونی اور آئین سے متصادم ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ ایک سزا یافتہ نااہل فرد واحد کی ڈکٹیشن پر لیا گیا۔

شیر افضل مروت کی درخواست میں سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ دباؤ کے تحت لیا گیا، جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، انہیں دوبارہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے طور پر بحال کیا جائے۔

شیر افضل مروت نے درخواست میں استدعا کی کہ غیر آئینی اقدامات کے نتیجے میں ہونے والے تمام سرکاری فیصلے منسوخ کیے جائیں۔

Exit mobile version