اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری محمد اعجاز خان نے کمر توڑ مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتے ہوئے عوامی مسائل پر صوبائی و وفاقی حکومتوں کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پٹرول، بجلی، گیس اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ غریب عوام کے لیے ناقابل برداشت بن چکا ہے جبکہ حکومتیں صرف دعوؤں اور اعلانات تک محدود ہیں۔
محمد اعجاز خان نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مہنگائی پر قابو پایا جائے اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے، بصورت دیگر جمعیت علماء اسلام عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھائے گی
تازہ ترین
کمر توڑ مہنگائی ، جے یو آئی میدان میں آگئی ، بھرپور جہدوجہد کا اعلان
- by web_desk
- مئی 18, 2026
- 0 Comments
- 20 Views
- 3 گھنٹے ago

Leave feedback about this