ایک اور اسلامی ملک میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین دنیا

ایک اور اسلامی ملک میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا

ایک اور اسلامی ملک میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا

ایک اور اسلامی ملک میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا

جنوبی ایشیائی ملک انڈونیشیا میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے جہاں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہو گی۔

حکام کے مطابق انڈونیشیا کی وزارت مذہبی امور نے ذوالحجہ کے چاند کا اعلان کر دیا ہے اور بتایا ہے کہ عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ ہو ہو گی۔

اس سے قبل تیونس اور ترکیہ میں اسلامی مہینے ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد دونوں ممالک نے پیر 18 مئی کو یکم ذوالحجہ اور بدھ 27 مئی کو عید الاضحیٰ منانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

تیونس ذوالحجہ کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں ہفتہ 16 مئی کو ذوالقعدہ کی 29 تاریخ قرار دی گئی تھی اور چاند کی تصدیق کی گئی۔

دوسری جانب ترکیہ نے بھی پیر 18 مئی کو یکم ذوالحجہ قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ ترکیہ میں چاند دیکھنے کے روایتی طریقے کے بجائے فلکیاتی حساب کتاب پر مبنی پہلے سے تیار کردہ اسلامی کیلنڈر کی پیروی کی جاتی ہے جس کے تحت یہ تاریخ طے کی گئی ہے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان سمیت دیگر بیشتر اسلامی ممالک میں اتوار 17 مئی کی شام ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، جہاں حکام اتوار کی شام چاند کی رویت کے بعد عید الاضحیٰ کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

Exit mobile version