تل ابیب،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا تھا اور اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان سے اہم ملاقات بھی کی تھی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف جاری فوجی آپریشن ’’ شیر کی دھاڑ‘‘ کے دوران نیتن یاہو غیراعلانیہ طور پر متحدہ عرب امارات گئے تھے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اس خفیہ دورے کے نتیجے میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں تاریخی پیش رفت ہوئی ہے۔متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مبینہ دورے کی تردید کر دی جس کے بارے میں بعض میڈیا رپورٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایران جنگ کے دوران خفیہ طور پر متحدہ عرب امارات پہنچے اور اماراتی صدر سے ملاقات کی۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اس دورے کو تاریخی پیش رفت قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ اسرائیل اور یو اے ای کے تعلقات میں اہم سنگ میل ہے۔تاہم اماراتی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات ابراہیمی معاہدے کے تحت شفاف اور علانیہ ہیں اور ان میں کوئی خفیہ یا غیر اعلانیہ ملاقاتیں شامل نہیں ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ میڈیا پر نشر ہونے والی خبریں افواہ ہیں ریاست میں ایران جنگ کے دوران نیتن یاہو اور اسرائیلی فوجی وفد نے دورہ نہیں کیا۔
ادارتی پسند
ایران جنگ،نیتن یاہو کایو اے ای کا خفیہ دورہ، اسرائیل کی تصدیق، امارات کی تردید
- by web_desk
- مئی 14, 2026
- 0 Comments
- 21 Views
- 3 گھنٹے ago

Leave feedback about this