حکومت کا طلبہ کی سہولت کے لیے بڑا اعلان پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

حکومت کا طلبہ کی سہولت کے لیے بڑا اعلان

حکومت کا طلبہ کی سہولت کے لیے بڑا اعلان

حکومت کا طلبہ کی سہولت کے لیے بڑا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کے طلبہ کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے یہ اعلان لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے 21ویں کانووکیشن سے خطاب کے دوران کیا، جہاں انہوں نے طالبات، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔

اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ان کی ذاتی یادیں وابستہ ہیں کیونکہ انہوں نے اسی ادارے سے انگلش میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔

انہوں نے فارغ التحصیل طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں احساس ہے کہ بہت سی طالبات نے مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون وزیراعلیٰ بنی ہے جبکہ مختلف محکموں میں خواتین کو اہم عہدے دیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین آج ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں اور کوئی بھی معاشرہ خواتین کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اب تک تقریباً ایک لاکھ طلبہ کو ہونہار اسکالرشپس دی ہیں جبکہ تیس ہزار طلبہ کو الیکٹرک بائیکس فراہم کی جا چکی ہیں۔

اب حکومت نے اس منصوبے کو مزید وسعت دیتے ہوئے ایک لاکھ طلبہ کو الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نوجوانوں کو سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

مریم نواز نے خواتین کے تحفظ کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہراسگی کے واقعات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

خواتین کے تحفظ کیلئے مختلف مقامات پر پینک بٹن نصب کیے جا رہے ہیں جبکہ ورچوئل پولیس اسٹیشنز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ ہراسگی کے معاملات میں ہمیشہ اپنی بیٹیوں کا ساتھ دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں اسلحہ نہیں بلکہ لیپ ٹاپ اور تعلیم ہو۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب میں تعلیم، انفراسٹرکچر، امن و امان اور معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Exit mobile version