حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی آئندہ قسط 18 مئی 2026 سے جاری کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے، جو عید الاضحیٰ 2026 سے قبل مستحق خاندانوں کیلئے اہم مالی مدد ثابت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پروگرام کے تحت ادائیگیاں صرف اُن خاندانوں کو کی جائیں گی جو پہلے سے قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری (NSER) سروے کے ذریعے رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ ہیں۔
حکام کے مطابق یہ رقوم ملک بھر میں تقسیم کی جائیں گی، تاہم ادائیگی صرف اہل اور تصدیق شدہ خواتین سربراہانِ خاندان کو کی جائے گی۔ نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے سخت ویری فکیشن اور بائیومیٹرک تصدیق کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
پروگرام کے اہلیت معیار کے مطابق ایسے گھرانے جن کا پی ایم ٹی اسکور 32 یا اس سے کم ہے، وہ امداد کے اہل ہوں گے، جبکہ معذور افراد پر مشتمل گھرانوں کو 37 اسکور تک اہل قرار دیا جا سکتا ہے۔
ادائیگیاں بنیادی طور پر خواتین کو نادرا سے تصدیق شدہ شناختی کارڈ کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔ بیوہ، طلاق یافتہ اور علیحدہ رہنے والی خواتین کو خصوصی ترجیح دی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ نئے افراد کی رجسٹریشن آن لائن مکمل نہیں ہوتی بلکہ NSER سروے کے ذریعے کی جاتی ہے۔ شہری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مراکز یا سروے ٹیموں کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ رجسٹریشن کیلئے کسی بھی ایجنٹ کو رقم نہ دی جائے کیونکہ یہ عمل مکمل طور پر مفت ہے۔ مزید معلومات یا شکایت کیلئے ہیلپ لائن 0800-26477 یا سرکاری ویب سائٹ bisp.gov.pk
Leave feedback about this