جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ چکی، عالمی معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہے ۔
اٹلی کی وزیراعظم جارجیامیلونی نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کی معیشت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
جارجیا میلونی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز عالمی تیل تجارت کا اہم ترین راستہ ہے اور یہاں کسی بھی قسم کی بدامنی یا فوجی تصادم سے توانائی بحران شدت اختیار کرسکتا ہے۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارتی مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے۔
اٹلی کی وزیراعظم نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ اور معاشی بے یقینی پیدا ہوسکتی ہے، جس کے اثرات یورپ سمیت دنیا بھر پر پڑیں گے۔
انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بڑے بحران سے بچا جا سکے۔
