چین رواں ماہ عالمی سفارتی سرگرمیوں کا اہم مرکز بننے جا رہا ہے جہاں چینی صدر شی جن پنگ مختلف عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ان ملاقاتوں میں عالمی کشیدگی، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ ماہ مئی کے آخری 2 ہفتوں کے دوران بیجنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادی میر پوٹن اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کے وفد میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر اہم وزرا بھی شامل ہوں گے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ان دوروں کے الگ الگ دوطرفہ پہلو ہوں گے، تاہم ایران کے خلاف حالیہ کشیدگی اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال ملاقاتوں کا مرکزی موضوع بن سکتی ہے، ذرائع کے مطابق چین خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سفارتی کردار کو مزید فعال انداز میں آگے بڑھا رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے بیجنگ پہنچیں گے جہاں تجارت اور اقتصادی تعلقات پر بات چیت متوقع ہے۔
چینی قیادت مشرقِ وسطیٰ خصوصاً ایران کی صورتحال پر بھی خصوصی توجہ دے گی۔
