کہا تھا کر کے دکھاؤں گا… شہباز شریف نے کر دکھایا، مگر کیسے؟حکومت نے 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو خوشخبری سنادی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

کہا تھا کر کے دکھاؤں گا… شہباز شریف نے کر دکھایا، مگر کیسے؟حکومت نے 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو خوشخبری سنادی

کہا تھا کر کے دکھاؤں گا… شہباز شریف نے کر دکھایا، مگر کیسے؟حکومت نے 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو خوشخبری سنادی

کہا تھا کر کے دکھاؤں گا… شہباز شریف نے کر دکھایا، مگر کیسے؟حکومت نے 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو خوشخبری سنادی

وفاقی حکومت نے 200 یونٹ تک بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت کسی بھی طرح کی سبسڈی ختم نہیں کر رہی۔ وزارت توانائی نے کہا کہ ایسی خبریں جھوٹی ہیں اور عوام کو درست معلومات فراہم کی جائیں گی۔

وزارت توانائی کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کی سہولت اور حکومتی سبسڈی کے شفاف طریقے سے صارفین تک پہنچانے کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ اب صارفین کو یہ واضح طور پر بتایا جائے گا کہ انہیں حکومت کی طرف سے کتنی سبسڈی دی جا رہی ہے اور اس مہینے میں کتنی رقم کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق یہ قدم اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ یہ سبسڈی صرف اہل اور مستحق صارفین تک پہنچے۔ بجلی کے بل پر ایک کیو آر کوڈ دیا جا رہا ہے جسے اسکین کر کے صارفین کو ایک لنک پر رجسٹریشن کرنا ہوگی۔ یہ رجسٹریشن اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ غریب اور بجلی کم استعمال کرنے والے خاندانوں کو ریلیف ملتی رہے۔

واضح رہے کہ ان اقدامات کا مقصد سبسڈی کو ختم کرنا نہیں ہے، بلکہ حکومت کا مؤقف ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے۔ اس عمل کا مقصد صرف وسائل کا صحیح اور منصفانہ استعمال ہے تاکہ ٹیکس دہندگان کے پیسے ضائع ہونے سے بچ سکیں۔

حکومت نے عوام سے اپیل کی کہ مستقبل میں اہل بجلی صارفین کے لیے سبسڈی کے تسلسل کے لیے دیے گئے کیو آر کوڈ پر جلد از جلد رجسٹریشن کرائیں۔ اگر کسی صارف کو بل پر کوئی غلطی یا پریشانی ہو تو وہ اپنی متعلقہ بجلی کمپنی کے ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

حکومت نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ عوام کی سہولت اور شفافیت کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی سیاسی یا معاشی دباؤ کے باوجود غریب کا حق ادا کرتی رہے گی۔

Exit mobile version