آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ!عوام کیلئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ!عوام کیلئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل

آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ!عوام کیلئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل

آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ!عوام کیلئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل

گندم کی نئی فصل کے بعد آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ سپلائی کا آغاز آج سے کر دیا گیا ہے، جس کے تحت نئی قیمتوں پر آٹا کریانہ فروشوں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔

فلور ملز ذرائع کے مطابق 10 اور 20 کلوگرام کے آٹے کے تھیلے نئی قیمتوں کے ساتھ مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے، قیمتوں میں اضافے کے بعد 10 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 115 روپے بڑھ کر 1020 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 20 کلوگرام کا تھیلا 200 روپے اضافے کے بعد 2 ہزار روپے سے زائد میں فروخت ہوگا۔

فلور ملز کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ گندم کی قیمت میں اضافہ ہے، گندم کی فی من قیمت 3 ہزار روپے سے بڑھ کر 3600 روپے ہو گئی ہے، جس کے باعث پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل جب گندم 3 ہزار روپے فی من دستیاب تھی تو 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے جبکہ 20 کلوگرام کا تھیلا 1810 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

آٹے کی قیمتوں میں اس اضافے سے عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں نے حکومت سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Exit mobile version