معرکہ حق میں پاکستان نے میدان جنگ کیساتھ سفارتی محاذ پر بھی شاندارکامیابی حاصل کی
پاکستان کا آہنی دوست چین ہمیشہ کی طرح معرکہ حق میں بھی پاکستان کیساتھ مضبوطی سے کھڑارہا. چین نےبھارت کے نام نہاد آپریشن سندور کی مذمت کرتے ہوئے اسے افسوس ناک قراردیا.
5 مئی 2025 کو چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے پاکستانی سالمیت اورخودمختاری کے تحفظ کا یقین دلایا. چینی وزیرخارجہ نےدہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی جاری کوششوں کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا.
چین کےعلاوہ ترکیہ، سعودی عرب اورآذربائیجان نے بھی بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا بھرپورساتھ دیا
ماہرین کے مطابق معرکہ حق میں پاکستان کے اصولی اوردوٹوک مؤقف کی عالمی پذیرائی اسکی سفارتی کامیابی اورسچائی کی جیت ہے.
