پشاور میں دو فلائنگ کوچز دیوار سے ٹکرا گئیں، 6 افراد ہلاک و زخمی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پشاور میں دو فلائنگ کوچز دیوار سے ٹکرا گئیں، 6 افراد ہلاک و زخمی

پشاور میں دو فلائنگ کوچز دیوار سے ٹکرا گئیں، 6 افراد ہلاک و زخمی

پشاور میں دو فلائنگ کوچز دیوار سے ٹکرا گئیں، 6 افراد ہلاک و زخمی

پشاور میں بڈھ بیر زنگلی کے مقام پر دو فلائنگ کوچز دیوار سے ٹکرا گئیں. 

ریسکیو 1122 نے تمام زخمیوں کو نکال کر انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 06 افراد کو نکالا گیا جن میں 1 لڑکا موقع پر جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے۔

تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تمام افراد کی  شناخت درجہ ذیل ناموں سے ہوئی۔

جاں بحق ہونے والا احمد عمر 12 سال کا تھا جبکہ زخمیوں میں قدرت اللہ (عمر: 40 سال)، فرہاد (عمر: 35 سال)، محمد (عمر: ڈیڑھ سال)، مسماۃ ش (عمر: 30 سال)، مسماۃ ع (عمر: 28 سال) ہے۔

Exit mobile version