ایرانی ریال خریدنے والے ہوشیار! نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

ایرانی ریال خریدنے والے ہوشیار! نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے

ایرانی ریال خریدنے والے ہوشیار! نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے

ایرانی ریال خریدنے والے ہوشیار! نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے

 مرکزی بینک نے ایرانی ریال خریدنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا زیادہ نرخوں پر خریدنے سے نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

ایران کے مرکزی بینک نے خبردار کیا ہے کہ مہنگے نرخوں پر غیر ملکی کرنسی خریدنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ ایران کی کرنسی ریال اوپن مارکیٹ میں ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ ایک امریکی ڈالر کی قیمت 18 لاکھ 70 ہزار ریال تک پہنچ گئی ہے، اگر مارکیٹ میں توقعات تبدیل ہوئیں، سپلائی بڑھی یا مرکزی بینک نے مؤثر مداخلت کی تو قیمتوں میں کمی ممکن ہے، جس سے زیادہ نرخوں پر خریدنے والے افراد کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریال یورو کے مقابلے میں 22 لاکھ 30 ہزار اور برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں 25 لاکھ 80 ہزار ریال تک گر گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق کرنسی کی یہ مسلسل گراوٹ پہلے سے دباؤ کا شکار ایرانی معیشت میں مزید غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہی ہے۔

خیال رہے ایران کی قومی کرنسی ریال امریکی ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جہاں ایک ڈالر کی قیمت 18 لاکھ ریال تک جا پہنچی ، یہ گراوٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ کشیدہ جنگ بندی برقرار ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ جنگ کے ابتدائی ہفتوں میں محدود تجارتی سرگرمیوں اور درآمدات کی کمی کے باعث ریال مستحکم رہا، تاہم حالیہ دنوں میں اس کی قدر میں تیزی سے کمی آئی ہے، جس سے مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

رپورٹ میں کہنا تھا ک جنگ بندی کے دوران امریکی بحری ناکہ بندی نے ایران کی معیشت پر دباؤ میں اضافہ کیا ہے، جس کے باعث تیل کی برآمدات متاثر ہو رہی ہیں، جو حکومت کے لیے زرمبادلہ کا اہم ذریعہ ہیں۔

Exit mobile version