کیا یکم مئی کو نادرا دفاتر بند رہیں گے؟ اعلان ہوگیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

کیا یکم مئی کو نادرا دفاتر بند رہیں گے؟ اعلان ہوگیا

کیا یکم مئی کو نادرا دفاتر بند رہیں گے؟ اعلان ہوگیا

کیا یکم مئی کو نادرا دفاتر بند رہیں گے؟ اعلان ہوگیا

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے یکم مئی کو عام تعطیل کے سلسلے میں دفاتر بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے حکومتِ پاکستان کی جانب سے یکم مئی بروز جمعہ المبارک کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے لہٰذا نادرا کے تمام دفاتر کل بند رہیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ 24 گھنٹے کام کرنے والے دفاتر 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب 12 بجے سے 2 مئی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق اس دوران نادرا کی خدمات پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔

Exit mobile version