گرمی کا شکنجہ یا بارش کی دستک؟ آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین موسم

گرمی کا شکنجہ یا بارش کی دستک؟ آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

گرمی کا شکنجہ یا بارش کی دستک؟ آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

گرمی کا شکنجہ یا بارش کی دستک؟ آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمۂ موسمیات نے ملک بھر کے لیے آج کے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ جنوبی حصوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور نواب شاہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ سکرنڈ میں 45، دادو، لسبیلہ اور موہنجو داڑو میں 44، حیدر آباد اور سکھر میں 42، ملتان اور ساہیوال میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

بڑے شہروں میں درجہ حرارت کی صورتحال کچھ یوں رہی: کراچی 35، لاہور 34، اسلام آباد اور پشاور 33، کوئٹہ اور مظفر آباد 30 جبکہ گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم دوپہر کے بعد مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہو سکتا ہے۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن میں یہ 33 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔ شہر میں ہوا کی رفتار بھی گزشتہ دنوں کے مقابلے میں کم رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی ہے، جہاں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد تک ہے، تاہم آئندہ دنوں میں بارش کے امکانات نہیں ہیں۔ کراچی میں اس وقت مغربی سمت سے تقریباً 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔

Exit mobile version