ملک کے مختلف حصوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
پنجاب میں لاہور، لودھراں، وہاڑی، بورے والا، رحیم یارخان، راجن پور اور جہانیاں میں بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جہانیاں میں بارش کے دوران دیوار گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
صوبہ سندھ کے اضلاع گھوٹکی اور اوباڑو میں تیز آندھی کے بعد ہلکی بارش ہوئی، جبکہ قمبر، شہدادکوٹ، سکھر اور شکارپور میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش متوقع ہے۔