بارش آئے گی یا سورج نکلے گا؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی سامنے آگئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین موسم

بارش آئے گی یا سورج نکلے گا؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی سامنے آگئی

بارش آئے گی یا سورج نکلے گا؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی سامنے آگئی

بارش آئے گی یا سورج نکلے گا؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی سامنے آگئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں موسم سے متعلق تازہ پیشگوئی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق آئندہ دنوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے اور بارش کی کوئی توقع نہیں۔

لاہور میں صبح سویرے سورج کی کرنیں پھیلتے ہی درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ اور فضا میں نمی 35 فیصد رہی۔ شہر میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں موسم مکمل طور پر خشک و گرم رہے گا اور آنے والے دنوں میں بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں۔

ادھر اسلام آباد میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہر اقتدار میں درجہ حرارت معمول سے 4 ڈگری زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 26 ڈگری جبکہ دن میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں۔

کراچی میں مطلع صاف اور تیز دھوپ کے ساتھ موسم مرطوب محسوس کیا جا رہا ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ نمی کا تناسب 75 فیصد ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق ملک بھر میں آئندہ دنوں کے دوران گرمی کی لہر برقرار رہے گی، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Exit mobile version