عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار،گھی، آٹا اور تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں تازہ ترین Roze News
تازہ ترین معیشت و تجارت

عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار،گھی، آٹا اور تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار،گھی، آٹا اور تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار،گھی، آٹا اور تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد مہنگائی کی نئی لہر کا خدشہ، روزمرہ اشیاء مزید مہنگی ہونے لگیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کے مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جس کے اثرات اب روزمرہ استعمال کی اشیاء پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع اور کریانہ فروشوں کے مطابق اوپن مارکیٹ میں پہلے ہی بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتیں بلند سطح پر موجود ہیں، تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد صورتحال مزید خراب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کریانہ فروشوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ اور لاگت بڑھنے کے باعث اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ناگزیر ہوتا جا رہا ہے، جس سے عام صارفین پر مالی دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 5 کلو آٹے کا تھیلا 770 روپے سے بڑھ کر 830 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح درجہ اول گھی 590 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل 595 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔

مارکیٹ میں درجہ دوم گھی 540 روپے اور آئل 545 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ درجہ سوم گھی 470 روپے اور آئل 475 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔

تاجروں کے مطابق مہنگائی کی موجودہ لہر صرف محدود اشیاء تک نہیں رہے گی بلکہ اس کے اثرات سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں پر بھی پڑنے کا امکان ہے، جس سے گھریلو بجٹ مزید متاثر ہوگا اور عوام کی مشکلات میں اضافہ متوقع ہے۔

Exit mobile version