5 مئی کو صحرائے طبس میں امریکا کی تاریخی شکست کی برسی منائیں گے: ایرانی صدر تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

5 مئی کو صحرائے طبس میں امریکا کی تاریخی شکست کی برسی منائیں گے: ایرانی صدر

ایران کا مذاکرات سے قبل امریکی وفد کے ساتھ فوٹو سیشن اور مصافحے سے صاف انکار

ایران کا مذاکرات سے قبل امریکی وفد کے ساتھ فوٹو سیشن اور مصافحے سے صاف انکار

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پانچ مئی کو صحرائے طبس میں امریکا کی تاریخی شکست کی برسی منائی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر جاری  اپنے بیان میں مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران میں اللہ پاک کی مدد اور نصرت نے امریکی غرور کو خاک میں ملا دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال بھی اللہ کی مدد سے جنوبی اصفہان میں ایک اور طبس کا آغاز ہوا جو کہ دشمن کی واضح ناکامی ہے، جنوبی اصفہان کا محافظ وہی رب ہے جس نے طبس میں ریت کو دشمن کے خلاف ڈھال بنایا تھا۔

ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ اس طرح کی تاریخی شکستیں دنیا کی متکبر طاقتوں کے لیے ایک سبق ہوتی ہیں۔

Exit mobile version