’’یا رب! سر زمینِ فارس کو فتنوں کی ہوا سے محفوظ رکھ‘‘ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے شیخ سعدی کا دعائیہ کلام سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

’’یا رب! سر زمینِ فارس کو فتنوں کی ہوا سے محفوظ رکھ‘‘ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے شیخ سعدی کا دعائیہ کلام سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے معروف فارسی شاعر شیخ سعدی شیرازی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا دعائیہ کلام سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں دعا کے انداز میں کہا ہے کہ ’’یا رب! سر زمینِ فارس کو فتنوں کی ہوا سے محفوظ رکھ، جب تک خاک کو بقا ءہے اور ہوا کو دوام ہے‘‘۔

یاد رہے کہ شیخ سعدی شیرازی فارسی ادب کے عالمی شہرت یافتہ شاعر ہیں، جن کی شاعری ناصرف ایران بلکہ دنیا بھر میں مقبول ہے، ان کے کلام میں اخلاقیات، انسانیت اور حکمت کے پہلو نمایاں ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں ہر سال 21 اپریل کو شیخ سعدی شیرازی کا دن منایا جاتا ہے، جس دن عظیم شاعر کی خدمات اور ادبی ورثے کو یاد کیا جاتا ہے۔

Exit mobile version