امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں مزید 10 ہزار اضافی فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ: واشنگٹن پوسٹ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں مزید 10 ہزار اضافی فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ: واشنگٹن پوسٹ

امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں مزید 10 ہزار اضافی فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ: واشنگٹن پوسٹ

امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں مزید 10 ہزار اضافی فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ: واشنگٹن پوسٹ

امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھانے اور جاری کشیدگی کے تناظر میں مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوج کی موجودگی مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ہزاروں اضافی فوجی اور جنگی جہاز خطے میں بھیجے جا رہے ہیں جب کہ جنگ بندی کے خاتمے پر دوبارہ آپریشن کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔

امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پینٹاگون امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) آئندہ چند روز میں تقریباً 10 ہزار اضافی فوجیوں کو مشرقِ وسطیٰ بھیج رہا ہے۔ ان میں تقریباً 6 ہزار اہلکار طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش اور اس کے ساتھ موجود جنگی جہازوں پر سوار ہیں جب کہ مزید 4 ہزار 200 اہلکار باکسر ایمفیبیئس ریڈی گروپ اور میرین کور کے دستوں کے ساتھ ماہ کے آخر تک خطے میں پہنچیں گے۔

یہ اضافی فوجی مشرقِ وسطیٰ میں پہلے سے موجود تقریباً 50 ہزار امریکی اہلکاروں میں شامل ہوں گے، جہاں ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے امریکی افواج پہلے ہی تعینات ہیں۔ نئی تعیناتی ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب دو ہفتوں کی جنگ بندی 22 اپریل کو ختم ہونے والی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے ایرانی بندرگاہوں کے لیے سمندری آمد و رفت پر پابندی کا اعلان بھی کیا ہے۔ امریکی حکومت ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے اور اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم حالیہ دنوں میں مذاکرات تعطل کا شکار رہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک دیا گیا تو جنگ جلد ختم ہوسکتی ہے اور توانائی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

Exit mobile version