غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کیخلاف کارروائی تیز، 6139 افراد خیبرپختونخوا سے واپس روانہ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کیخلاف کارروائی تیز، 6139 افراد خیبرپختونخوا سے واپس روانہ

غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کیخلاف کارروائی تیز، 6139 افراد خیبرپختونخوا سے واپس روانہ

غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کیخلاف کارروائی تیز، 6139 افراد خیبرپختونخوا سے واپس روانہ

غیر قانونی طور پر مقیم 6139 افغان شہریوں کی واپسی، مختلف کیمپوں سے طورخم بارڈر کے راستے افغانستان روانگی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کے بعد مجموعی طور پر 6139 افراد کو واپس افغانستان روانہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افراد 14 اپریل کو خیبرپختونخوا کے مختلف ہولڈنگ اور کیمپوں میں ابتدائی اندراج کے بعد طورخم بارڈر کے راستے افغانستان منتقل کیے گئے۔ ان میں لنڈی کوتل میں حمزہ بابا مزار کے قریب قائم ہولڈنگ کیمپ، پشاور کے ناصر باغ اور جمعہ خان کیمپ، اضا خیل، صوابی، ہری پور اور دیگر عارضی کیمپوں میں مقیم افراد شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واپس روانہ کیے جانے والوں میں وہ افغان شہری بھی شامل ہیں جنہیں ملک بدری (ڈیپورٹیشن) کے عمل کے تحت منتقل کیا گیا۔ تمام افراد کو مرحلہ وار مختلف کیمپوں سے ضروری قانونی کارروائی اور رجسٹریشن کے بعد طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس بھیجا گیا۔

حکام کے مطابق یہ کارروائی غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف جاری حکومتی پالیسی کے تحت کی گئی ہے، جس کا مقصد ملک میں غیر قانونی رہائش کے خاتمے اور سرحدی نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔

Exit mobile version