ایران جنگ کے خاتمے کیلئے چین اہم سفارتی کردار ادا کر سکتا ہے: اسپین کے وزیرِ اعظم پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین دنیا

ایران جنگ کے خاتمے کیلئے چین اہم سفارتی کردار ادا کر سکتا ہے: اسپین کے وزیرِ اعظم

ایران جنگ کے خاتمے کیلئے چین اہم سفارتی کردار ادا کر سکتا ہے: اسپین کے وزیرِ اعظم

ایران جنگ کے خاتمے کیلئے چین اہم سفارتی کردار ادا کر سکتا ہے: اسپین کے وزیرِ اعظم

اسپین کے وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے چین اہم سفارتی کردار ادا کر سکتا ہے۔

چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ اسپین اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید قریب اور متوازن بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دونوں ممالک زرعی مصنوعات کی چینی منڈی تک رسائی بڑھانے اور دیگر شعبوں میں تعاون کے معاہدے کر رہے ہیں، چین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا یورپ اور اسپین کے مفاد میں ہے۔

پیڈرو سانچیز کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قانون اور عالمی نظم و ضبط کا احترام ضروری ہے، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بات کرنے والوں کو دھمکیوں کا سامنا ہے۔

اسپین کے وزیرِ اعظم نے کہا کہ بنیادی طور پر اسرائیل بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

Exit mobile version