پاکستان تازہ ترین دنیا

پاکستان کا سفارتی کمال!برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی امن کوششوں کا چرچا، سب دنگ رہ گئے

پاکستان کا سفارتی کمال!برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی امن کوششوں کا چرچا، سب دنگ رہ گئے

پاکستان کی سفارتی کوششوں کو برطانوی پارلیمنٹ میں سراہا گیا، امریکا ایران مذاکرات میں کردار نمایاں

برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔ ایوان میں ایک رکنِ پارلیمنٹ نے پاکستان کے کردار کو اہم اور قائدانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد، امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن کو فروغ دینے کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

برطانوی رکنِ پارلیمنٹ محمل افضل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی سفارتی کاوشیں خطے میں استحکام کے لیے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے برطانوی حکومت سے سوال کیا کہ برطانیہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پاکستان کی ان کوششوں میں کس طرح تعاون فراہم کر رہا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر قریب سے دیکھا جا رہا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں اس موضوع پر بحث پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی اثر و رسوخ اور امریکا ایران مذاکرات میں اس کے ممکنہ کردار کی عکاسی کرتی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image