اسلام آباد میں پابندی ختم، دکانیں اور مارکیٹیں کھل گئیں،اہم اعلان سامنے آگیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد میں پابندی ختم، دکانیں اور مارکیٹیں کھل گئیں،اہم اعلان سامنے آگیا

اسلام آباد میں پابندی ختم، دکانیں اور مارکیٹیں کھل گئیں،اہم اعلان سامنے آگیا

اسلام آباد میں پابندی ختم، دکانیں اور مارکیٹیں کھل گئیں،اہم اعلان سامنے آگیا

اسلام آباد میں کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے، جس کے بعد شہر بھر میں تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال ہو گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے مطابق ایکسپریس وے پر لگنے والے روٹ کے علاوہ شہر کے تمام علاقوں میں کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام دکانیں اور مارکیٹیں اپنی کاروباری سرگرمیاں دوبارہ جاری رکھ سکتی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق اسلام آباد میں غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی کے باعث عارضی طور پر دکانیں اور مارکیٹیں بند رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی، تاہم اب صورتحال معمول پر آنے کے بعد یہ پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد شہر میں کاروباری سرگرمیوں میں بہتری آئے گی اور شہریوں کو سہولت میسر ہوگی۔

Exit mobile version