جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ اور اسرائیل کے درمیان انسانی حقوق پر کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کا کہنا تھا کہ اسرائیل انسانی حقوق خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے جنوبی کوریائی صدر پر سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے اسرائیلی جارحیت پر مبنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انسانیت پر سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جنوبی کوریا کے صدر نے ویڈیو شیئر کرنے کے بعد کہا تھا کہ ہر حال میں بین الاقوامی انسانی قوانین کا احترام یقینی بنایا جانا چاہیے اور انسانیت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں صدر لی جے میونگ نے ایک ویڈیو کا حوالہ دیاتھا، جس میں اسرائیلی فوجیوں کو ایک فلسطینی بچے کے ساتھ بدسلوکی کرتے اور اسے عمارت کی چھت سے نیچے پھینکتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ویڈیو کی صداقت کی تصدیق اور اس حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینا ضروری ہے اور ان الزامات کی نوعیت نہایت سنگین ہے۔

Leave feedback about this