تازہ ترین دنیا

اٹلی وزیراعظم ایران کیساتھ ڈٹ گئیں!ایران ،امریکہ مذاکرات ،جورجیا میلونی نے ایران کے حق میں ایسا بیان دیدیاکہ تہلکہ مچ گیا

اٹلی وزیراعظم ایران کیساتھ ڈٹ گئیں!ایران ،امریکہ مذاکرات ،جورجیا میلونی نے ایران کے حق میں ایسا بیان دیدیاکہ تہلکہ مچ گیا

اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات خطے میں امن اور استحکام کے لیے نہایت اہم ہیں، اور ان کا مقصد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی لانا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس عمل کو کامیاب بنانے کے لیے کردار ادا کرے، خاص طور پر آبنائے ہرمز میں آزاد اور محفوظ بحری راستوں کو یقینی بنانے پر توجہ دی جائے۔

میلونی نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی توانائی اور تجارت کا بڑا حصہ اس خطے سے گزرتا ہے، اس لیے کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی معیشت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی یورپی یونین کے ساتھ مل کر خطے میں امن اور بحری سلامتی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image