پاکستان تازہ ترین دنیا

ٹرمپ کی’ تلخ فون کال‘ کے بعد نیتن یاہو لبنان جنگ بندی مذاکرات پر آمادہ ہوئے

ٹرمپ کی’ تلخ فون کال‘ کے بعد نیتن یاہو لبنان جنگ بندی مذاکرات پر آمادہ ہوئے

 امریکی اشاعتی و نشریاتی ادارے  بلوم برگ کا کہنا ہے کہ لبنان کو اچانک جنگ بندی ڈیل میں شامل کیا گیا جب کہ سی این این کے مطابق  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو کوʼتلخ فون کال‘ کے بعد اسرائیل لبنان کے ساتھ براہ راست جنگ بندی مذاکرات پر آمادہ ہوا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان جمعرات کو ہونے والی گفتگو کو امریکی اور اسرائیلی ذرائع نے ’’سخت فون کال‘‘ قرار دیا۔

اس کال کے فوراً بعد اسرائیل نے اعلان کیا کہ وہ لبنان کے ساتھ براہ راست جنگ بندی مذاکرات شروع کرے گا، نیتن یاہو کو یہ بات سمجھ آگئی کہ اگر وہ لبنان کے ساتھ براہ راست بات چیت نہ کرتے تو ٹرمپ خود ہی جنگ بندی کا اعلان کر سکتے تھے۔

یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی جب ایک روز قبل امریکی صدر نے ایران کے ساتھ2 ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور امریکی مؤقف یہ تھا کہ اسرائیلی حملوں نے اس جنگ بندی کو کمزور کیا۔

 ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ وہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملوں میں کمی کریں کیونکہ بدھ کے روز اسرائیلی حملوں میں 303 افراد مارے گئے تھے۔

بلومبرگ کے مطابق ٹرمپ نے نیتن یاہو کو صرف کچھ دیر پہلے آگاہ کیا تھا کہ لبنان کو جنگ بندی ڈیل میں شامل کیا جا رہا ہے۔

ایک اسرائیلی ذریعے کے مطابق نیتن یاہو کو یہ سمجھ آگئی کہ اگر وہ لبنان سے براہِ راست جنگ بندی بات چیت پر آمادہ نہ ہوئے تو ٹرمپ خود ہی جنگ بندی کا اعلان کر سکتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image