کفایت شعاری مہم کے پیش نظر پارلیمانی سیکرٹری رشدہ لودھی موٹر سایئکل پر پنجاب اسمبلی پہنچ گئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رشدہ لودھی کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت آج بائیک پر اسمبلی آئی ہوں، پیٹرول کی بچت کے لیےاسمبلی آنے کےلیے موٹر بائیک کا استعمال کیا رشدہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ کفایت شعاری مہم کی کامیابی کےلیے ارکان اسمبلی کو بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے۔

Leave feedback about this